منتظمین کے مطابق روایتی حریفوں کے گروپ مرحلے کے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے ان حصوں کے اضافی چار ہزار ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے جہاں تماشائی صرف کھڑے ہوکر میچ دیکھ سکیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے گروپ مرحلے کے میچ کے تمام ٹکٹس پانچ منٹ میں فروخت ہونے کے بعد میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کے منتظمین کو صرف سٹینڈنگ روم کے ٹکٹ جاری کرنے پڑے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)۔ کے مطابق پاکستان بمقابلہ انڈیا کرکٹ میچ کے اضافی ٹکٹس 25 اگست 2022 کو ویب سائٹ t20worldcup.com پر شام سات بجے دستیاب ہوں گے۔ جس کی قیمت 30 ڈالر رکھی گئی ہے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ فٹ بال میچز کے لیے ایک لاکھ اور کرکٹ کے لیے 90 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت کر سکتا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق سٹینڈنگ روم کے چار ہزار ٹکٹس ۔’پہلے آئیے۔ پہلے پائیے‘۔ کی بنیاد پر فروخت کیے جائیں گے۔
آئی سی سی نے کہا ہے کہ اضافی ٹکٹس کی متوقع مانگ ۔کی وجہ سے تمام شائقین کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ اپنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹکٹنگ اکاؤنٹ پہلے سے ہی بنا لیں۔
ٹکٹ جاری کرنے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اتوار23 اکتوبر کو کھیلا جانے والا میچ زیادہ سے زیادہ شائقین براہ راست دیکھ سکیں۔
ٹی ٹوئنٹی ميں انڈيا پاکستان مدمقابل
س سے قبل فروری 2022 میں پاکستان اور انڈیا ۔کے میچ کے عام مختص ٹکٹ پانچ منٹ کے اندر فروخت ہوگئے تھے۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کے ٹکٹ عام طور پر جلد فروخت ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ ان دو حریف ممالک کے درمیان دو طرفہ دورے بہت کم ہوتے ہیں۔
انڈیا نے جنوبی افریقہ میں2007 میں پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو پانچ رنز سے ہرایا تھا۔ جبکہ پاکستان نے اگلے ایڈیشن 2009 میں لارڈز میں کھیلے گئے۔ فائنل میں سری لنکا کے خلاف آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اب تک چھ ممالک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔ صرف ویسٹ انڈیز ۔(2012 اور 2016) دو بار چیمپیئن رہ چکا ہے۔
2022 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اور اس کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
گذشتہ سال دبئی میں اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتنے کے بعد آسٹریلیا دفاعی چیمپیئن ہے۔
آسٹریلیا نے 2020 میں دونوں (مرد وخواتین) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی۔ لیکن کرونا وبا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث مردوں کا ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا۔
آسٹریلیا نے مارچ 2020 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 86 ہزار سے زائد شائقین کے سامنے بھارت کے خلاف خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔
Gdd