وزارتِ خزانہ کا آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش

💬3

وزارتِ خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایک سال میں وفاقی حکومت 300 ارب روپے سے زائد اخراجات کم کرے گی، وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 1 سال سے خالی گریڈ 1 سے .16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے. وسائل دے گی، انفرااسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت. کوئی نئی یونیورسٹی قائم نہیں کرے گی، صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے علاوہ نئی بھرتیوں کے لیے رضا کارانہ پنشن اسکیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو پنشن سسٹم کا جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے. کہ آئندہ مالی سال سے اراکینِ اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی لگنے کا بھی امکان ہے۔

2 Comments

  1. Comfortable reading experience throughout, no jarring tone shifts and no awkward formatting, and a look at silverpetalcollective kept that smooth feel going, the kind of editorial polish that goes unnoticed when present but glaring when absent is something this site has clearly invested in across the broader content as well which deserves recognition.

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.