بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے امبولی پولیس اسٹیشن میں سنگین دھمکیاں موصول ہونے. سے متعلق درخواست بھی جمع کروادی۔
واضح رہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والے کپل. شرما ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں حالیہ دنوں میں جان سے. مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
اس سے قبل کامیڈین راجپال یادیو اور نامور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا. کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
...
کپل شرما
پولیس کے مطابق کپل شرما کو موصول ہونے والا ای میل اپنی زبان. اور مواد کے لحاظ سے کافی تشویشناک تھا۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ وہ کپل شرما کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ایک حساس معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ساتھ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر اس ای میل کا جواب نہیں دیتے. تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔
پولیس نے کپل شرما کی شکایت کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف بمبئی پولیس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی جبکہ دھمکی دینے والے شخص کا سراغ لگانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔
👍0👎0💬0 جرم ثابت ہونے پر نیپال کے اسٹار اسپنر سندیپ لمیچانے کو عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنادی۔ کٹھمنڈو کی سیشن عدالت نے سندیپ لمیچانے پر 2255 امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا. […]
👍0👎0💬1 پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے […]
👍0👎0💬1 انڈیا کے مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے اپنے […]