موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین مظہر پراچہ کا کہنا ہے کہ موبائل ایکسپورٹ کےلیے حکومتی تعاون درکار ہے۔
اسلام آباد میں وزارت صنعت و پیداوار اور موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کےتعاون سے سمٹ کا انعقاد ہوا۔
سمٹ سے خطاب کے دوران مظہر پراچہ نے کہا ہے۔ کہ حکومتی پالیسی کی وجہ سے تمام موبائل اب پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ موبائل مینوفیکچررز حکومت سے تعاون چاہتے ہیں۔ یہ انڈسٹری پاکستان کو خسارے سے نکال سکتی ہے۔
مظہر پراچہ نے بتایا کہ ہم نے 40 ہزار روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں، 20 ہزار سے زائد ریٹیلرز اس بزنس کے ساتھ منسلک ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ہم 2 سال میں۔ پاکستان کے 95 فیصد مقامی موبائل کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔
موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نے یہ بھی بتایا ہے۔ کہ ہم 3 سال میں 14 ارب ڈالرز کی موبائل ایکسپورٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔