پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی شدت 5.8 بتائی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی۔ شدت 5.8 جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش۔ ریجن میں تھا اور گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔
اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال۔ شمالی وزیرستان، پارا چنار، مالاکنڈ، کوہاٹ، سوات، مہمند، شبقدر اور لکی مروت۔ اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پنجاب میں بھی لاہور، راولپنڈی، حافظ آباد، مری، لاہور، کمالیہ، منڈی بہاءالدین، سرگودھا، خوشاب اور جہلم اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
عباس پور آزاد کشمیر، دیامر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید محسوس کیے گئے ہیں۔