
پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی امارت فجیرہ میں ایک ٹرک اور کئی دیگر گاڑیوں کے درمیان تصادم اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے باعث 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے؛ یہ متحدہ عرب امارات میں پیش آنے والے بدترین سڑک حادثات میں سے ایک ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فجیرہ میں ایک ٹرک کے کئی گاڑیوں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق ایک ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک پر سے کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حادثے کی زد میں پانچ ٹرکوں سمیت 23 گاڑیاں آئیں اور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رات 12 بجے سے قبل ’ٹریفک سست رفتار‘ سے آگے بڑھ رہا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تصادم کے بعد ’ٹرک میں آگ لگ گئی. جو کہ دیگر گاڑیوں تک بھی پھیلی، جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔‘
فجیرہ پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد 30 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت معلوم کرنے کے لیے. ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
رفتار
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کچھ افراد اماراتی شہری ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں انڈین قونصل خانے کا کہنا ہے. کہ ہلاک ہونے والوں میں اس کے شہری بھی شامل ہیں اور اس نے ’غمزدہ خاندانوں‘ سے رابطہ کیا ہے اور وہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر انھیں مدد فراہم کر رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قابو سے باہر ہونے والا ٹرک اُلٹنے سے قبل پہلے ایک گاڑی سے ٹکرایا اورپھر ان گاڑیوں سے بھی جو ’ٹریفک کی سست رفتار‘ کے سبب سڑک پر رُکی ہوئی تھیں۔
حادثے کے بعد پولیس، طبی اور شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، آگ بجھائی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا. اور سڑک کو محفوظ بنایا۔ اب بھی وہاں ماہرین کی ٹیمیں موجود ہیں۔
پولیس اور وزارت داخلہ دونوں نے. ہی ہلاک ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے. اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے. دعا کی ہے۔
زخمی ہونے والوں میں سے آدھی تعداد کو طبی مدد دینے. کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ باقی افراد تاحال زیر علاج ہیں۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں اماراتی، عمانی، انڈین، برازیلین، پاکستانی، اردنی اور مصری شہری شامل ہیں۔
