لتھوانیا: مال بردار طیارہ ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ

طیارہ

لیتھوانیا کے حکام کے مطابق جرمن لاجسٹک کمپنی ڈی ایچ ایل کے لیے. کام کرنے والا ایک کارگو طیارہ پیر کے روز علی الصبح ملک کے معروف ولنیئس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ہمیں اس بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟

سوئفٹ ائیرلائن کے ذریعے چلائے. جانے والا یہ طیارہ جرمن شہر لیپزگ سے روانہ ہوا تھا، جو ڈی ایچ ایل کمپنی کا مرکز ہے۔

لتھوانیائی ریسکیو سروس کے سربراہ ریناتاس پوزیلا نے بتایا ہے کہ تباہ ہونے والا مال بردار طیارہ، "ہوائی اڈے سے چند کلومیٹر پہلے ہی گرا، بس چند سو میٹر کا فاصلہ بچا تھا کہ راستے سے پھسل گیا۔ اس کے ملبے نے ایک رہائشی مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔”

 انہوں نے مزید کہا کہ "گھر کے ارد گرد رہائشی انفراسٹرکچر میں آگ لگ گئی تھی. اور گھر کو تھوڑا نقصان بھی پہنچا، لیکن ہم مکان سے لوگوں کا انخلا کرانے میں کامیاب رہے۔”

حکام کے مطابق مذکورہ عمارت. سے بارہ رہائشیوں کو محفوظ نکال لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ طیارہ ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔

ولنیئس کے میئر ویلڈاس بنکنسکاس نے کہا کہ طیارہ "اتفاق سے” گھر سے ٹکرانے کے بجائے صحن سے ٹکرا گیا۔

حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے. لیکن لتھوانیا کے پولیس چیف نے اس بارے میں دہشت گردی کو بطور محرک مسترد نہیں کیا۔

چیف آف پولیس اروناس پالاؤسکاس نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس حوالے سے کہا، "یہ بھی دیگر وجوہات میں سے ایک ہے. جس کی چھان بین اور تصدیق کی ضرورت ہے۔ ہمارے سامنے ابھی بہت کام باقی ہے۔ ان کے جوابات اتنی جلدی نہیں آئیں گے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ جائے حادثہ کی تحقیقات، شواہد اکٹھا کرنے اور معلومات اور اشیاء کو جمع  کرنے میں پورا ہفتہ لگ سکتا ہے۔

ڈی ایچ ایل گروپ، جس کا صدر دفتر جرمنی کے بون میں ہے، نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

حکام کے مطابق اس کی وجہ سے ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت میں فوری طور پر کوئی خلل نہیں پڑا۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، ڈی پی اے، اے پی) 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.