لاہور میں رات سے موسلا دھار بارش جاری ہے جس نے شہر کو تالاب بنا دیا ہے، نشتر ٹاؤن میں 180، لکشمی چوک میں 178، قرطبہ چوک میں 177 ملی میٹر بارشں ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں بھی 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں ناکام ہوگئیں۔
لاہور میں رات سے موسلا دھار بارش جاری ہے جس نے شہر کو جل تھل کردیا ہے. نشتر ٹاؤن میں 180، لکشمی چوک میں 178ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی. قرطبہ چوک میں.177، تاج پورہ میں162، جوہر ٹاؤن میں 155 اور اقبال ٹاؤن میں 138ملی میٹر بارش ہوئی۔
لاہور میں موسلا دھاربارش کے بعد بڑی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں ناکام ہوگئیں. گلبرگ، لکشمی چوک اور قرطبہ چوک. میں پانی جمع ہے۔
محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہے گا. پنجاب بھر میں ہونے والی برسات کے دوران 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش لاہور میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
پانی جمع
راوی روڈ، غازی آباد، فردوس مارکیٹ اور حسین چوک میں بھی پانی جمع ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں نے ڈی سی لاہور اور ایم ڈی واسا سے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
لاہور سمیت دیگر شہروں میں شدید بارشوں کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے نکاسی آب کی ہدایات کردی ہے. صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے. ریسکیو 1122 اور واسا کو تمام وسائل بروئے کار لانے کا کہا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں. نشیبی علاقوں اور شاہراوں سے ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کا کام متعین وقت میں مکمل کیا جائے، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے موثر مینجمنٹ کی جائے. شہریوں. کی مشکلات کے ازالے کے لیے متحرک انداز میں کام کیا جائے۔