علیزے شاہ کا ایوارڈز شو میں ’بولڈ لباس‘ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

7
3

ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ نے ’ہم اسٹائل ایوارڈز شو ’میں اپنے ’بولڈ لباس‘ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایوارڈز شو میں شرکت کی تھی. جس میں ان کی ریڈ کارپٹ میں واک کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں علیزے شاہ کو ریڈ کارپٹ پر منفرد انداز میں واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کے بولڈ لباس اور واک کرنے کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا. اور ان کے لباس پر بھی تنقید کی۔

اداکارہ نے ایوارڈ شو کے دوران سیاہ رنگ کا منی ڈریس زیب تن کیا. جس پر انہوں نے فر والا اسٹول لے رکھا تھا۔

علیزے شاہ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرارا جواب دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ ان لوگوں سے بہت بہتر لگ رہی ہیں. جو گھر میں بیٹھ کر فضولیات لکھ رہے ہیں۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.