علیزہ سلطان کی فیروز خان سے طلاق کے بعد کی زندگی اور دوسری شادی پر گفتگو

2
1
عليزہ سلطان

اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ اور ماڈل علیزہ سلطان نے پہلی بار طلاق کے بعد کی زندگی اور مستقبل میں دوسری شادی کرنے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی ہے۔ اور انہوں نے مداحوں کو بتایا ہے۔ کہ وہ مستقبل میں کیا ارادے رکھتے ہیں۔

علیزہ سلطان اور فیروز خان نے ستمبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔ دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی۔ اور انہیں دو بچے بھی ہیں۔

طلاق کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں۔ جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

تاہم کیسز سے ہٹ کر اب پہلی بار علیزہ سلطان نے طلاق کے بعد کی زندگی، حالات اور مستقبل کی منصوبہ بندی اور ممکنہ شادی پر کھل کر بات کی ہے۔

علیزہ فاطمہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے۔ بتایا کہ وہ مستقبل میں کیا کریں گی؟

انہوں نے ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے بتایا۔ کہ وہ جلد ہی اپنا آن لائن کلاتھنگ اسٹور متعارف کرائیں گی، انہوں نے ’مانی فیسٹ آن لائن‘ کے نام سے وہ اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرائیں گی۔

اسی طرح انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مشکل وقت میں ساتھ اور دعائیں دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اعتراف کیا کہ وہ ان کی دعاؤں اور ساتھ کے بغیر آگے نہیں بڑھ پاتیں۔

ان سے ایک مداح نے سوال کیا۔ کہ انہوں نے بچوں کی پیدائش کے بعد اپنا وزن کیسے کم کیا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ بچے دوڑا دوڑا کر وزن کم کروا دیتے ہیں۔

ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ اب تک زندگی سے انہوں نے سب سے بڑا کیا سبق سیکھا؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد سبق سیکھے ہیں۔

کيا سبق سيکھا؟

علیزہ سلطان نے بتایا کہ انہوں نے سبق سیکھا کہ خواتین کو مالی طور پر مستحکم اور خود مختار ہونا چاہئیے۔ اپنی زندگی کی حدود بنائیں اور اپنے انتہائی قریب رہنے والے شخص سے بھی تھوڑا سا فاصلہ رکھیں۔ ہر وقت خدا کا ذکر کیا کریں، خاندان سے جڑے رہے، زندگی میں پیچھے کبھی مڑ کر نہ دیکھیں اور اپنے آپ کو سب سے زیادہ اہمیت دیں۔

ایک شخص نے ان سے طلاق کے بعد کی زندگی سے متعلق سوال کیا۔ اور پوچھا کہ انہوں نے کیسے حالات پر قابو پایا؟

علیزہ سلطان نے جواب دیا۔ کہ جب کسی کے ساتھ خدا ہو۔ اہل خانہ ہو اور چاہنے والوں کی دعائیں اور محبت ہو تو ہر چیز بہتر بن جاتی ہے۔ اور زندگی پر سکون ہوجاتی ہے۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ سوچتی ہیں۔ کہ اگر انہیں کوئی اچھا شخص مل گیا تو وہ مستقبل میں وہ دوسری شادی کر پائیں گی؟

اس پر علیزہ سلطان نے شادی کے رشتے کی تعریف کی اور ساتھ ہی کہا کہ ہر بات اور ہر چیز اپنے وقت پر ہوجاتی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.