پاکستان میوزک انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ عاطف اسلم کے مداحوں کی کمی نہیں، تاہم حال ہی میں گلوکار کو ایک کھلاڑی کا دستخط شدہ بلا تھامے دیکھا گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر پاکستان سپر لیگ .(پی ایس ایل) 9 کی فرینچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان نے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں سے ایک. میں اعظم خان کو اپنے گٹار پر گلوکار کا آٹو گراف لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا. جبکہ ایک تصویر میں کھلاڑی اور گلوکار گٹار اور بلا تھامے کھڑے ہیں۔
مذکورہ تصویر میں عاطف اسلم کے ہاتھوں میں موجود بلے پر اعظم خان نے نیک تمناؤں کے ساتھ ان کے لیے ایک خوبصورت دعا اور اپنے دستخط بھی کئے ہیں۔
مذکورہ انسٹا پوسٹ کے کیپشن. میں اعظم خان نے عاطف اسلم کے ماضی میں دیئے گئے. انٹرویو سے چند الٖفظ تحریر کیے ہیں، انہوں نے لکھا کہ ’دنیا چاہے کچھ بھی کہے لیکن تم یقین رکھو – عاطف اسلم‘۔
کھلاڑی نے اس کے ساتھ ہی اسلم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار بھی کیا. اور لکھا. کہ اب بھی غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک گلوکار عاطف اسلم سے ہونے والی ملاقات کے سحر میں جکڑا ہوا ہوں۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا. کہ وہ ایک طویل عرصے سے عاطف اسلم کے مداح ہیں، اور پسندیدہ گلوکار سے ہونے والی ملاقات. خاص جادوئی لمحہ تھی۔