صدر کے علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ، جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صدر کے علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکا داؤد پوتا روڈ چلو کباب کے قریب ہوا ہے ، کوسٹ گارڈ کی گاڑی گزر رہی تھی ، جس کے قریب ہی دھماکا ہوا ہے، خدشہ یہ ہے کہ کوسٹ گارڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
صدر کا یہ علاقہ مصروف شاہراہ ہے ، جہاں پر بہت سے ریسٹورنٹ بنے ہوئے ہیں، جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔