ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بُلندی پر پہنچنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا. اور فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو سونے کے نرخ 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے تھے اور یہ سلسلہ یکم فروری (بروز ہفتہ) کے بعد گزشتہ روز (3 فروری). کو بھی جاری رہا تھا جب فی تولہ دام 2 لاکھ 92 ہزار 400 کی بُلند سطح پر پہنچے تھے۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمتیں بھی ایک ہزار 629 روپے. بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 314 پر تک پہنچ گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 29 ہزار 802 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 49 روپے بڑھ کر 3 ہزار 265 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں. سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 815 ڈالر رہی۔
0 0 سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شروع ہونے والی دوستی انڈین صوبے اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے رہائشی بادل بابو کو پاکستان کے شہر منڈی بہاؤالدین کی ایک جیل میں پہنچا دے […]
0 0 چاند کی جانب روانہ کیا جانے والا پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر کامیابی سے اس کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ مصنوعی سیارہ چین کے خلائی راکٹ چینگ ای […]
0 0 امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر گر رہی ہے۔ نٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو […]