سونیا حسین کسی اداکار سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟

4
1

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ وہ کسی اداکار سے شادی نہیں کرنا چاہتیں۔

سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد اب تک دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔

شو کی میزبان نادیہ خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ’آپ کا کب تک شادی کرنے کا ارادہ ہے؟‘

سونیا حسین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے. کہا کہ نہیں ابھی تو شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ کا یہ جواب سن کر نادیہ خان نے کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں. اور اتنی کامیاب اداکارہ ہیں. تو اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے. کہ ابھی تک آپ کا شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

جس پر سونیا حسین نے کہا کہ مجھ سے ملنے والے سب لوگ یہی کہتے ہیں. کہ اب تو آپ نے پڑھائی بھی مکمل کرلی ہے، کیریئر اور گھر بھی بنا لیا ہے تو اب آپ کو شادی کر لینی چاہیے۔

اخلاقیات

اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے. جن میں بنیادی اخلاقیات کا فقدان ہے کیونکہ جس طرح کی فیملی سے میرا تعلق ہے ہمارے گھر میں بنیادی اخلاقیات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے جیسے کہ عورتوں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے اور بڑوں کے ساتھ ادب سے پیش آنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں ان بنیادی اخلاقیات کی بہت اہمیںت ہے. اور مجھے ان کے علاوہ کوئی چیز متاثر نہیں کرتی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں کسی اداکار سے تو بالکل شادی نہیں کرسکتی کیونکہ اداکار خود میں کافی زیادہ مگن رہتے ہیں کہ میری جلد کیسی لگ رہی ہے اور میرے بال کیسے لگ رہے ہیں۔

سونیا حسین نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میاں بیوی دونوں ہی اس طرح اپنے آپ میں مگن رہیں گے تو کوئی ایک دوسرے کو توجہ نہیں دے سکے گا اور پھر رشتے میں کافی مشکلات پیش آئیں گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.