سونا مسلسل دوسرے دن مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

سونے
سونے کی قيمت ميں اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس کے بعد پیلی دھات کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونا 1457 روپے۔ بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 929 روپے کا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے سے 2015 ڈالر فی اونس ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.