’دی ہنڈرڈ‘ میں ابرار احمد کی شمولیت پر انڈین مالکن کاویہ مارن کو شدید تنقید کا سامنا

💬0

برطانوی ٹی20 لیگ ’دی ہنڈرڈ‘ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نیلامی کا معاملہ نیلامی سے پہلے ہی گرم تھا، مگر اب سن رائزرز لیڈز کی جانب سے پاکستانی سپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرنے سے تنازع میں نیا موڑ آ گیا ہے۔

27 سالہ ابرار احمد کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے مالکان کی برطانوی فرنچائز سن رائزرز لیڈز نے ایک لاکھ نوے ہزار برطانوی پاؤنڈز (تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں حاصل کیا ہے۔

اس فیصلے پر. بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے. اور پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دی ہنڈرڈ

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں ذرائع نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا تھا کہ ’دی ہنڈرڈ‘ کی نیلامی میں آئی پی ایل سے منسلک فرنچائزز .پاکستانی کرکٹرز کو اپنی ٹیموں میں. شامل نہیں کریں گی۔

اس اطلاع کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ’دی ہنڈرڈ‘ کی آٹھوں فرنچائزز کو خط لکھ. کر امتیازی سلوک سے گریز. اور اپنی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی تھی۔

’دی ہنڈرڈ‘ کی آٹھ ٹیموں میں سے چار.—مانچسٹر اورجنلز، لندن اسپرٹ، سدرن بریو اور سن. رائزرز لیڈز—جزوی یا مکمل طور پر ان کمپنیوں کی ملکیت ہیں. جو آئی پی ایل ٹیموں کی بھی مالک ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.