
ایک نئے شادی شدہ چینی جوڑے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی. کیونکہ ان کے نام حیرت انگیز طور پر ایک جیسے تھے۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق. چین کے صوبہ ژی جیانگ میں 6 اکتوبر کو شادی کرنے والے 33 سالہ ژو شیاؤ چونگ. اور 28 سالہ, ژو شیاؤ چونگ سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں۔ ان کی شادی کا دعوت نامہ جب انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا. تو لوگ حیران رہ گئے کہ شوہر اور بیوی دونوں کے نام یکساں ہیں۔
رشتے داروں نے ابتدائی طور پر یہ سوچا, کہ شاید شادی کے منتظمین سے نام لکھنے. میں غلطی ہوئی ہے، لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ یہ ان کے اصل نام ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق، جوڑے کے نام نہ صرف ایک جیسے ہیں. بلکہ چینی رسم الخط میں بھی عین ایک جیسے حروف سے لکھے جاتے ہیں۔
مزید برآں، یہ بھی پتہ چلا کہ شوہر اور بیوی دونوں کا تعلق ہوا بازی کے شعبے سے ہے. جو ایک اور اتفاق ہے۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق
رپورٹ کے مطابق، ان دونوں کی کہانی 2016 میں شروع ہوئی. جب وہ دونوں ایک ہی جاب فیئر میں ملازمت کے انٹرویو کے لیے پہنچے۔ جب انٹرویو لینے والے نے ‘ژو شیاؤ چونگ’ کا نام پکارا تو دونوں کھڑے ہو گئے۔ اس وقت، انہوں نے اسے ایک دلچسپ اتفاق سمجھا اور زیادہ توجہ نہیں دی۔
بعد میں، لڑکے کے ایک ساتھی نے جو لڑکی کا سابق ہم جماعت بھی تھا. دونوں کے ایک جیسے ناموں کو نوٹ کیا اور ان کا آپس میں تعارف کروایا۔
رپورٹ کے مطابق، اس جوڑے نے 2019 میں ڈیٹ کرنا شروع کیا اور بالآخر اس سال شادی کر لی۔
ناموں کی مماثلت نے کئی مواقع پر عملی مشکلات بھی پیدا کیں۔ رواں سال مئی میں جب انہوں نے شادی کا اندراج کروایا. اور جائیداد کی ملکیت کے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دی. تو کمپیوٹر سسٹم ان کے ریکارڈ میں فرق نہیں کر سکا۔
اسی طرح، سفر کے دوران بھی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا. جب انہوں نے غلطی سے ایک دوسرے کے بورڈنگ پاس اٹھا لیے۔ چونکہ پاسز پر جنس کی نشاندہی نہیں تھی. اس لیے سیکیورٹی عملے کو بھی ان کی شناخت کی تصدیق کرنا پڑی۔
دلہن نے میڈیا کو انٹرویو میں بتایا. کہ ان کے دوست جب کسی ایک کو نام لے کر پکارتے. تو اکثر وہ دونوں ہی جواب دے دیتے تھے. اب اس الجھن سے بچنے کے لیے, انہوں نے ایک دوسرے کے لیے الگ عرفی نام رکھ لیے ہیں۔ اب ان کے شوہر کو ‘دا چونگ’ (بڑا چونگ) اور انہیں ‘شیاؤ چونگ’ (چھوٹا چونگ) کہا جاتا ہے۔

Everything about this site is professional. From the security to the withdrawal speed, it’s all perfect. Visit luck97login for a premium feel.
Great options for cash-ins and withdrawals. It is very convenient for local players and the support team is helpful. Visit phnustargcash
I was skeptical at first but the withdrawal was processed in minutes. Very reliable service over at titiwinlogin.
This structure really helps beginners grasp the flow! Separating account tasks from gameplay is key for clarity. For deeper strategy, check out arena live today download; it’s great context.