دوحہ سے ارجنٹائن تک ’میسی، میسی‘ کی گونج

ارجنٹائن
ارجنٹائن کے اس ورلڈ کپ میں 12 گول میں سے 11 میں میسی اور ایلواریز شامل رہے ہیں

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کروئیشیا کے خلاف فتح کے بعد دوحہ اور ارجنٹائن کی گلیوں میں جشن کا سماں بندھ گیا۔

ایک 52 سالہ سرکاری ملازم ایبے پیریز نے کہا: ’اس ٹیم نے لوگوں کو آپس میں جوڑ دیا۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ وہ متحد قوم بن گئے ہیں۔‘

میسی نے میچ کے 34ویں منٹ میں پینلٹی شوٹ پر پہلا گول کیا تو سٹیڈیم اور پورا ارجنٹائن ’میسی، میسی‘ کے نعروں سے گونچ اٹھا۔

اور صرف پانچ منٹ بعد ہی جولین الواریز نے ایک شاندار گول کر کے سکور کو دو صفر کر دیا۔

دوسرے ہاف تک ہجوم پرجوش رہا اور جب ایلواریز نے میسی کے پاس پر تیسرا گول کیا۔ تو ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

میسی کے اس ورلڈ کپ میں 12 گول میں سے 11 میں میسی اور ایلواریز شامل رہے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.