حکومت نے آج اپنی مدت اختتام پذیر ہونے سے قبل سرکاری فرائض ادا کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کے یومیہ سفری اور مائلیج الاؤنسز میں 50 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ملک کے اندر اب گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے. یومیہ زیادہ سے زیادہ 7 ہزار 200 روپے خصوصی الاؤنسز کی اجازت ہوگی، اس کے بعد گریڈ 21 کے ملازمین کو 6 ہزار روپے جبکہ گریڈ 19 اور 20 والوں کو 4 ہزار 920 روپے ملیں گے۔
اسی طرح گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ خصوصی. یومیہ الاؤنس 3 ہزار 840 روپے مقرر کیا گیا ہے، اس کے بعد گریڈ 12 سے. 16 کے ملازمین کے لیے 2 ہزار 160 روپے، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کے لیے ایک ہزار 320 روپے اور گریڈ ایک سے 4 کے لیے یومیہ ایک ہزار 200 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
الاؤنسز میں اضافہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہے۔
گاڑیوں کے لیے 7.5 روپے
ٹرانسپورٹیشن لاگت میں بھی 50 فیصد اضافہ کر کے گاڑیوں کے لیے 7.5 روپے. فی کلومیٹر اور موٹر سائیکلوں کے لیے 3.75 روپے فی. کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ذاتی کاروں یا ٹیکسیوں کے لیے فی کلو میٹر مائلیج الاؤنس 50 فیصد بڑھا کر 15 روپے، موٹر سائیکلوں کے لیے 6 روپے، سائیکلوں کے لیے 3 روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے. 3.75 روپے فی کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے ہوائی سفر کی اجازت ہے. جبکہ ریٹائرمنٹ یا تبادلے پر ذاتی اشیا لے جانے کی لاگت بھی 0.03 روپے کلو فی کلومیٹر تک بڑھا دی گئی ہے۔
مندرجہ بالا یومیہ الاؤنس مخصوص اسٹیشنوں پر لاگو ہوتا ہے. جنہیں وقتاً فوقتاً نوٹیفائیڈ کیا جاتا ہے، ان میں حیدرآباد، کراچی، سکھر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوئٹہ، سرگودھا، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، گوادر. گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور شامل ہیں۔
یومیہ الاؤنس
اسی طرح دیگر اسٹیشنوں کے ملازمین کے لیے عمومی یومیہ الاؤنس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ کر کے گریڈ 21 اور 22 کے ملازمین کے لیے 4 ہزار 200 روپے، گریڈ 19 اور 20 کے لیے 3 ہزار 720 روپے، گریڈ 17 اور 18 کے لیے 3 ہزار روپے، گریڈ 12 اور 16 کے لیے ایک ہزار 680 روپے، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کے لیے 936 روپے. اور گریڈ ٓایک سے 4 کے ملازمین کے لیے. بڑھا کر 744 روپے تک کر دیا گیا ہے۔
یہ شرحیں وہاں لاگو نہیں ہوں گی. جہاں آپریشنل ڈیوٹی کے لیے. 20 مقررہ یومیہ الاؤنس تنخواہ کے ساتھ ادا کیے جا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں گریڈ ایک سے 19 تک کے سرکاری ملازمین سرکاری گیسٹ ہاؤسز، پبلک سیکٹر کارپوریشنز، ریسٹ ہاؤسز، موٹلز اور ہوٹلوں میں رہ سکتے ہیں. (سوائے فائیو اسٹار والے)، وہ رسیدیں پیش کرنے پر کمرے کے اصل کرایہ کے چارجز کا دعویٰ کر سکتے ہیں. جو مخصوص اسٹیشنوں میں زیادہ سے زیادہ تین یومیہ الاؤنسز اور غیر. متعین اسٹیشنوں پر ڈیڑھ یومیہ الاؤنسز کے ساتھ مشروط ہیں۔
جہاں ہوٹل میں رہائش کی کوئی رسید پیش نہیں کی جاتی ہے. وہاں مخصوص اسٹیشنوں میں دو یومیہ الاؤنسز اور غیر مخصوص اسٹیشنوں پر ایک الاؤنس کے. برابر رہائش کے چارجز کی شرح قابل قبول ہوگی۔