تھائی لینڈ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک چائلڈ ڈے کیئر سینٹر پر ایک سابق پولیس اہلکار کے حملے میں 23 بچوں سمیت کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔
اس حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انھیں نونگ بوا لامفو کے ضلعی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا نے واقعے کے فوری بعد خون کے ۔عطیات کے لیے عوام سے اپیل کی۔ تھی بعد ازاں ہسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ اب مزید خون کی ضرورت نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد جب ملک کے شمال مشرقی صوبے نونگ بوا لامفو میں ملزم کی تلاش کے لیے آپریشن کیا گیا تو حملہ آور نے اپنے اہلخانہ کو ہلاک۔ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
Polic
پولیس نے حملہ آور کی شناخت پانیا کمرب کے طور پر کی ہے جسے واقعے کے بعد ایک سفید ٹویوٹا پِک اپ ٹرک میں فرار ہوتے دیکھا گیا جس پر بینکاک کی رجسٹریشن پلیٹ نصب تھی۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور نے بچوں اور بالغ افراد پر گولیاں چلائیں اور ان پر چاقو سے وار کیے۔ حملہ آور کا مقصد غیر واضح ہے۔ تاہم اسے گذشتہ برس نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔
پولیس کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حملہ آور پر نشہ کرنے کے الزامات تھے۔ اور اسی حوالے سے وہ عدالت میں پیشی پر بھی گیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ سابق افسر کو نشہ آور ادویات کے ۔استعمال کی وجہ سے پولیس کی نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔