ایک لاوارث بھالو کو ترکیہ کے شمال مشرقی علاقے میں ریسکیو کیا گیا ہے، بھالو نے بہت زیادہ مقدار میں شہد کھا لیا تھا جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی تھی۔
ویڈیو میں بھالو کو ایک ٹرک میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کا سانس پھولا ہوا ہے۔
ترکش زبان میں ’ڈیلی بال‘ کہلایا جانے والا شہد کھانے سے ہذیانی کیفیت ہوجاتی ہے۔
بھالو کو جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لایا گیا۔ جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔
ایک دلچسپ بات یہ ہوئی۔ کہ ترکیہ کی وزارت زراعت نے ٹوئٹر پر شہریوں سے اس بھالو کا نام رکھنے کے لیے تجاویز طلب کرلی ہیں۔