
اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت غریب خاندانوں کو دی جانے والی ماہانہ امداد میں 5,500 روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ماہانہ امداد 14,500 روپے سے بڑھا کر 20,000 روپے کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ آئی ایم ایف. مشن کے ساتھ BISP پر مذاکرات جاری ہیں اور مشن کو پروگرام کے تمام آپریشنز کی. تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔
مذاکرات کے دوران بی آئی ایس پی. کے سوشل پروٹیکشن سسٹم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام نے مشن کو کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ڈیٹا، خاندانوں کی رجسٹریشن، سہ ماہی امداد اور آئندہ مالی سال کی. ضروریات پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں کفالت پروگرام کی سہ ماہی. امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ آج آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مجموعی طور پر چار ملاقاتیں طے ہیں جن میں ایک BISP اور تین ایف بی آر حکام کے ساتھ ہوں گی۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومت پاکستان سے سیلز ٹیکس میں دی جانے. والی تمام چھوٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
