بھارت کے وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، نئی دہلی میں ملکی تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دلی، ریاست راجستھان، پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش میں ہیٹ ویو جاری ہے۔
نئی دلی میں دوسرے روز بھی شدید گرمی رہی جہاں درجہ حرارت 52.3 ڈگری تک جاپہنچا۔ نئی دلی میں اس سے پہلے 2002 میں درجہ حرارت 49.2 کی ریکارڈ سطح پر پہنچا تھا۔
تاریخ کا اب تک کا گرم ترین دن
اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ دستیاب معلومات کے مطابق یہ بھارت کی تاریخ کا اب تک کا گرم ترین دن ہے۔
بھارت میں اس سے پہلے سب سے زیادہ درجہ حرارت 2016 میں 51 ڈگری تک پہنچا تھا جو راجستھان میں ریکارڈ ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں آج درجہ حرارت 51 ڈگری. اور ہریانا میں 50.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا نے بتایا. کہ نئی دلی میں درجہ حرارت گزشتہ روز 50 ڈگری تک پہنچا تھا جبکہ ریاست راجستھان میں درجہ حرارت 50.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
درجہ حرارت بڑھنے کے باعث نئی دلی میں. صحت کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت. سے تمام عمر کے افراد کو ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر سے ریاست راجستھان میں ہیٹ اسٹروک سے اب تک 13 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ریاست بہار کے اسکولوں میں گرمی کی شدت سے طلبا بےحال ہوگئے. جہاں کچھ طالبات بےہوش ہوگئیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں گرمی. کی شدت سے ضلع راجوڑی کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے سے اب تک جنگلات میں آگ لگنے کے 8 واقعات ہوئے ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں کل سے. گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔