بونیر: سکھ لڑکی کی مسلمان لڑکے سے شادی پر سکھ برادری کا احتجاج

💬2

بونیر (خیبر پختونخوا) میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سکول ٹیچر کی مسلمان لڑکے سے شادی کرنے پر سکھ کمیونٹی احتجاج کر رہی ہے۔

  بونیر (خیبر پختونخوا) میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سکول ٹیچر کی مسلمان لڑکے سے شادی

بونیر کے علاقہ پیر بابا پاچا کلے میں سکھ برادری کے خاندان پاکستان آزاد ہونے سے پہلے سے آباد ہیں۔ ایسے ہی خاندان میں سے 25 سالہ سکول ٹیچر دینا کماری ڈیوٹی کے لئے نکلیں اور گھر واپس نہیں آئیں۔

دیر ہونے پرگھر والے پولیس سٹیشن چلے گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ دینا کماری نے ایک اقرارنامہ جمع کروایا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی کے ساتھ حزب اللہ نامی لڑکے سے عدالت میں شادی کی ہے۔

اس خبر کے بعد سکھ برادری سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاج شروع کر دیا۔

اس حوالے سے بونیر میں سکھ برادری کے سربراہ سردار سنت سنگھ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا۔ کہ ہماری ایک بچی جو کہ ہفتے کے روز سرکاری گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں  ٹیچر ہے۔ وہ ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلی۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ وہ سکول گئی ہے لیکن ایک لڑکے نے اسے کچہری لے جا کر نکاح کر لیا۔

سردار سنت سنگھ کے مطابق: ’جب وہ دن کے دو بجے تک گھر واپس نہیں آئی۔ تو معلوم کرنے پر سکول والوں نے بتایا کہ وہ آج سکول نہیں آئی تھی جس کے بعد پولیس تھانہ پیر بابا چلے گئے۔ لیکن پولیس نے ہماری رپورٹ درج نہیں کی۔ اور ہمیں کہا گیا ۔کہ لڑکی نے ایک اقرارنامہ اور نکاح نامہ بھیج دیا ہے۔ اور اس نے شادی کی ہے۔‘

2 Comments

  1. Thương hiệu 888slot khẳng định vị thế dẫn đầu thông qua việc cung cấp các sảnh Casino trực tuyến đạt tiêu chuẩn quốc tế. Tại đây, quý khách có thể trải nghiệm các tựa game kinh điển như Baccarat hay Roulette với dàn Dealer chuyên nghiệp, mang lại cảm giác chân thực như đang hiện diện tại các sòng bạc lớn. TONY01-05

  2. 888slot. được khai sinh vào đầu năm 2020, giữa thời điểm ngành giải trí trực tuyến đang có những bước chuyển mình mạnh mẽ. Với trụ sở đặt tại Manila, Philippines, nhà cái hoạt động dưới sự giám sát và cấp phép bởi PAGCOR – Tập đoàn quản lý và điều tiết trò chơi có uy tín hàng đầu châu Á. TONY04-27H

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.