عالمی شہرت یافتہ معروف فیشن ڈیزائنرعلی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رات کو نیند سے اٹھ کر جب باتھ روم جاتے ہیں تو اس سے قبل وہ زیور، تاج اور کوٹ پہن کر اپنی سیلفی نکالتے ہیں۔
علی ذیشان کی اپنے فیشن سینس پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنے منفرد مزاج پر خوشی سے بات کرتے دکھائی دیے۔
فیشن ڈیزائنر کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ان کی جانب. سے کچھ دن قبل احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے. کیریئر سمیت مشکلات پر بھی کھل کر بات کی تھی۔
اسی پوڈ کاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں علی ذیشان نے بتایا. کہ ان میں دکھاوا نہیں ہے، انہیں جس وقت جو چیز کرنی ہوتی ہے، وہ کر گزرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی جس طرح کا لباس پہننا چاہتے ہیں، وہ اسے پہن لیتے ہیں. اور انہیں جو کرنا ہوتا ہے وہ کرلیتے ہیں، ان کا دل صاف ہے۔
راتوں و رات مشہور
اسی پروگرام میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا. کہ جب وہ لاہور میں راتوں و رات مشہور ہونے کے بعد جب کراچی میں فیشن شو کرنے آئے. تو کراچی کی فیشن انڈسٹری کے بڑے ناموں نے انہیں بے عزت کیا، جس پر وہ اس وقت رو پڑے تھے۔
پروگرام میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنی والدہ سے فیشن کا جذبہ ملا، انہوں نے غربت بھی دیکھی ہے، انہوں نے سینڈوچ بیچنے سمیت چاند رات کو چوڑیاں تک بیچی ہیں۔
علی ذیشان کے مطابق ان کا تعلق متوسط گھرانے سے تھا، انہوں نے محنت کرکے اپنا مقام بنایا، انہوں نے غربت اور بہت مشکل وقت بھی دیکھا لیکن جب ان کے پاس پیسے آیا. تو انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کو بھی پیسا دیا۔
علی ذیشان کا کہنا تھا. کہ انہیں فیشن اور اسٹائل کرنا بے حد پسند ہے، یہاں تک کہ اگر انہیں رات کو ساڑھے تین. بجے باتھ روم جانا پڑے. تو بھی وہ نیند سے اٹھنے کے بعد پہلے خود کو سجاتے ہیں۔