
امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی مینڈی سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نوجوان سے ملنے پاکستان پہنچ گئی اور دونوں عنقریب اسلامی اصولوں اور مقامی رسم و رواج کے مطابق کل نکاح کریں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک اور غیر ملکی خاتون کی پاکستانی نوجوان. کی محبت میں گرفتار ہوکر اسلام آباد پہنچنے کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے. کہ نوجوان امریکی لڑکی کا ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور وہ بھی انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی مینڈی خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے کے لیے پاکستان آئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں کے درمیان فیس بک پر رابطہ ہوا جو دوستی میں تبدیل ہوا. اور دوستی کا یہ سلسلہ کئی سالوں تک جاری رہا، جو نہ صرف محبت میں تبدیل ہوا. بلکہ نوجوان لڑکی کی محبت امریکی خاتون. کو پاکستان کھینچ لائی۔
اعتماد
اس حوالے سے پاکستانی نوجوان ساجد زیب کا کہنا تھا. کہ کچھ ٹائم قبل مینڈی نے مجھے شادی کے لیے پوچھا تو میں نے ہاں کردی. اور پھر ہم دونوں نے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا۔
نوجوان نے مزید بتایا کہ اتوار کو مینڈی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تو میرے اہل خانہ نے گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا جبکہ ہم جلدی اپنے گاؤں پہنچ کر خاندان والوں کی مشاورت سے فوراً شادی کرلیں گے۔
اس موقع پر امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہے. اور یہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ پاکستان خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ ہی سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد امریکی خاتون نے جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کی تھی۔