ايران کے حمايت يافتہ حوثی الحدیدہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں: اقوام متحدہ

حوثی
حوثی ملیشیا پر الزام لگایا کہ وہ الحدیدہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے

حدیدہ معاہدے کی حمایت ۔کے لیے اقوام متحدہ کے مشن نے حوثی ملیشیا پر الزام لگایا۔ کہ وہ الحدیدہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ یہ معاہدہ سنہ2018 میں سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں طے پایا تھا۔ حال ہی میں حوثی ملیشیا نے ساحلی علاقے میں ایک فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔ جس پر اقوام متحدہ کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مشن نے اپنے ٹویٹر پیج پر سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ہے۔ کہ حوثی گروپ کی جانب سے جمعرات کو الحدیدہ شہر میں ہونے والی فوجی پریڈ "حدیدہ معاہدے کی خلاف ورزی” ہے۔

اقوام متحدہ نے فوجی پریڈ کے بارے میں اپنی "شدید تشویش” کا بھی اظہار کیا۔ جو معاہدے کے اہم ترین اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں یہ بات طے کی گئی تھی الحدیدہ میں کوئی فریق فوجی طاقت کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

مشن نے حوثی گروپ سے اپیل کی کہ وہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احترام کریں اور معاہدے کے مکمل نفاذ کے ذریعے مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.