امریکی پولیس دنیا کی پرآسائش گاڑیوں میں سے ایک رولز روئس کو بطور پیٹرولنگ کار استعمال کرنے لگی۔
ریاست میامی کے بیچ پولیس ڈپارٹمنٹ نے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) کی مالیت کی رولز روئس کو اپنی پیٹرولنگ گاڑیوں کا حصہ بنایا ہے۔
اس حوالے سے بتایا جارہا ہے. کہ اس گاڑی کو شامل کرنے کا مقصد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف ملازمت کےلیے. نئے لوگوں کو متوجہ کرنا ہے۔
میامی بیچ پولیس ڈپارٹمنٹ نے اپنی نئی گاڑی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
میامی بیچ پولیس چیف وین جونز کا کہنا ہے کہ اس ملک میں پولیس افسران کی بھرتی آج کل ایک مشکل کام ہے۔ تاہم بھرتیوں میں ہماری مدد کےلیے ایسی کار کا استعمال بہت اچھا ہوگا۔