امریکی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پرپاکستان میں ہے، اس دوران درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے. منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کار وفد کا پاکستان آنا. انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے سے. دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔
دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
...
ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، جینٹری بیچ ٹرمپ خاندان کے انتہائی قریبی ساتھی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ انتخابی مقابلوں میں پیش پیش رہے۔
امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ
امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے، امریکی وفد کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا. کہ جینٹری بیچ نے حالیہ دنوں میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔
جینٹری بیچ نے اپنے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا تھا. کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط. اور باہمی تعاون پر مبنی بنائیں۔
6 3 مناظر: 150 سابق ایئرہوسٹس، ماڈل و بولی وڈ پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کے لیے اپنا کرش […]
1 مناظر: 152 عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلابوں کے بعد پاکستان اب صحت عامہ کے شعبے میں تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ آلودہ پانی کی وجہ سے […]
مناظر: 152 بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔ مذکورہ فیصلہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ملتان میں ہونے والے اجلاس میں ہوا۔ بھارت کو آئندہ سال ویمنز بلائنڈ […]