امریکا سے کی گئی شکایت پر بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار

0
1

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے امریکا سے موصول شکایت پر بچوں کی غير اخلاقی ويڈيوز سوشل ميڈيا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف امریکا سے شکايت موصول ہوئی تھی، جس پر اسے لاہور سے گرفتار کيا گيا، ملزم ناصر کئی ماہ سے بچوں کی غير اخلاقی ويڈيوز سوشل ميڈيا پر اپ لوڈ کررہا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  ملزم بچوں کی اب تک متعدد غیر اخلاقی ويڈيوز سوشل ميڈيا پر اپ لوڈ کرچکا ہے، ملزم ناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر کو لاہور کے علاقے سيد پور سے گرفتار کيا گيا ہے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.