اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کر لی-

💬0

معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کا اعلان کر دیا ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

نمرہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاکھوں فالوورز ہیں۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہے۔

انہوں نے پیرس میں ہونے والی شادی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے. جس میں وہ گلابی لباس میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر گرے سوٹ میں نظر آئے، تاہم انہوں نے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔

اداکارہ نے ایفل ٹاور کے سامنے والی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے. جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "یہ کہانی اللہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی. آج اس کا آغاز ہے. اور ابھی بہت کچھ باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللہ کی برکت سے ہوئی ہے”۔

واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے. اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی. جو چند ماہ بعد ہی ختم ہو گئی تھی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.