شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ماہ فروری میں نہ صرف گوہر رشید اور کبریٰ خان بلکہ دیگر دو شوبز شخصیات بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
شوبز ویب سائٹ ’گلیکسی لولی وڈ‘ نے دعویٰ کیا. کہ آئندہ ماہ فروری میں نہ صرف تین شوبز شخصیات شادی کے بندھن میں بندھیں گی، جن میں سے دو شخصیات کی شادی شوبز انڈسٹری کے ہی افراد سے ہوں گی. جب کہ ایک اداکارہ شوبز سے باہر شادی کر رہی ہیں۔
ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممکنہ طور پر گوہر رشید اور کبریٰ خان فروری کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں جو ویڈیوز شیئر کیں. اور جو انہوں نے مبہم انداز میں شادیوں پر بات کی، وہ اپنی ہی شادی پر بات کر رہے تھے. اور دونوں فروری کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید
...
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کہاں ہوں گی؟
اسی طرح ویب سائٹ نے اپنی ویڈیو رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک اور شوبز جوڑی بھی آئندہ ماہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے لیکن رپورٹ میں مذکورہ شخصیات کا نام نہیں لیا گیا۔
اسی طرح ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور اداکارہ کی بھی شادی کا دعویٰ کردیا. اور بتایا کہ مذکورہ اداکارہ کا آج کل ڈراما بھی نشر ہو رہا ہے جو کہ بہت مقبول ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر آئندہ ماہ فروری میں شوبز انڈسٹری میں تین شادیاں ہوں گی. جس میں سے دو شادیاں شوبز کے لوگ آپس میں کریں گے. جب کہ ایک اداکارہ انڈسٹری سے باہر شادی کر رہی ہیں۔
ویب سائٹ کی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہیں. کہ ممکنہ طور پر مایا علی، رمشا خان اور احد رضا میر بھی شادی کرنے والی شخصیات میں شامل ہوں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مناظر: 192 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس میں 950 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 45 منٹ. […]
2 1 مناظر: 213 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والی لیجنڈز لیگ […]
مناظر: 196 پاکستان نے جمعرات کو اقوام متحدہ پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جدید عسکری سازوسامان کیسے حاصل کیا […]