ہفتے میں تین چھٹیاں صحت کے لیے فائدہ مند

ہفتے میں پانچ دن کام کریں، ویک اینڈ کا لطف اٹھائیں اور پھر دوبارہ کام پر جانے کے لیے تیار ہو جائیں۔۔۔ لیکن اگر آپ کو دو کے بجائے ہفتے میں تین چھٹیا٘ں مل جائیں تو؟

نیچر ہیومن بیہیوئیر نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے. کہ کام کے ہفتے کو چار دن کرنے سے ملازمین کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے. اور ان کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

بوسٹن کالج کے ریسرچرز نے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی 141 کمپنیوں میں کام کرنے والے. ملازمین پر کیے جانے والے ٹرائل میں چار عوامل کو ٹریک کیا۔ ان میں برن آوٹ، نوکری سے مطمئن ہونا، جسمانی اور ذہنی صحت کا جائزہ شامل ہے۔

چار دن کام

ان کمپنیوں کے ملازمین کو ہفتے میں چار دن کام کرنے کی اجازت دی گئی۔

تحقیق کے مرکزی مصنف وین فین نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم نے کارکنوں کی صحت میں بہت بہتری دیکھی۔‘

اُن کے بقول کمپنیوں نے پیداوار اور آمدن میں بھی اضافہ دیکھا۔ اب جبکہ ٹرائل ختم ہو چکا ہے، اس میں شامل افراد میں سے نوے فیصد نے ہفتے میں چار دن چھٹی کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ ہفتے میں تین چھٹیاں بہتر صحت، ورک، لائف بیلنس اور مجموعی طور پر زندگی میں اطمینان کو بڑھاتی ہیں۔ یہ بھی پتا چلا ہے کہ طویل گھنٹوں تک کام دماغ کی ساخت کو بدل سکتے ہیں۔

لہذا اگر صحت کے فوائد اتنے واضح ہیں تو ہمیں اس سے کون روک رہا ہے؟

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.