اسمارٹ فون پر لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچنے میں مدد دینے والی خاتون کی آواز تو دنیا بھر میں اربوں لوگوں نے سنی ہوگی تاہم بہت ہی کم افراد نے اس خاتون کو دیکھا ہے۔
اسمارٹ فون پر گاڑیوں اور دیگر چیزوں پر سفر کے دوران موبائل فون پر جی پی ایس پر راستہ بتانے والی خاتون کا کہناہے کہ میں واحد عورت ہوں جس سے مرد حضرات ہدایات لیتے ہیں۔
کیرن جیکب سن نامی خاتون آسٹریلیا میں پیدا ہوئیں اور وہ نیویارک میں رہتی ہیں۔ اور ان کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہے۔
کیرن جیکب سن گلوکارہ، موٹی ویشنل اسپیکراور نغمہ نگار بھی ہیں۔
کیرن جیکب سن اپنے کیریئر کے دوران کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔
P p