ممبئی ایئر پورٹ پر خاتون 40 کروڑ مالیت کی منشیات کے ساتھ پکڑی گئی

کروڑ

بھارت کے ممبئی ایئرپورٹ پر غیرملکی خاتون کو 40 کروڑ کی منشیات کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ خاتون کا تعلق تھائی لینڈ سے بتایا گیا ہے جسے منشیات (کوکین) کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پہلے سے ملنے والی معلومات پر حکام نے گرفتار کیا. جو کہ ایتھوپیا سے ممبئی پہنچی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی. تاہم اس کے ٹرالی بیگ سے کئی پیکٹوں میں موجود سفید پاؤڈر برآمد ہوا. جسے ٹیسٹ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ منشیات ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 40 کروڑ روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. اور اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.