
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے انمول عرف پنکی نامی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر شہر بھر میں کوکین اور دیگر منشیات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ایک ویڈیو میں اسے بغیر ہتھکڑی کے عدالت میں پیش ہوتے دیکھا گیا، جس کے بعد تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
کراچی(ہماری دنيا نيوذ): کراچی پولیس نے منگل کو بتایا کہ انہوں نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے. جسے شہر میں کوکین اور دیگر منشیات کی فراہمی کے مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزمہ قرار دیا گیا تھا۔
سرکاری بیان کے مطابق گرفتاری آدھی رات کے بعد گارڈن تھانے۔ کی ٹیم اور ایک سویلین انٹیلی جنس ایجنسی کے مشترکہ آپریشن میں عمل میں آئی۔ بیان میں کہا گیا۔ کہ انمول عرف پنکی نامی خاتون ملزمہ، جس پر شہر بھر میں کوکین اور دیگر مہلک منشیات فراہم کرنے کا الزام ہے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ متعدد مقدمات میں مفرور تھی۔ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی۔ پولیس کا دعویٰ ہے. کہ اس کے قبضے سے ایک پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز۔ اور دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں۔
