چینی شخص کے ساتھ 300 سالہ جم کی رکنیت میں 53 ہزار ڈالر کا دھوکا

چین میں ایک شخص نے جم کے خلاف مقدمہ دائر کردیا، ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 300 سال تک چلنے والی جم کی رکنیت کے لیے تقریباً 53 ہزار ڈالر ادا کیے، لیکن انہیں دھوکا دیا گیا۔

چین کے شہر ہانگژو میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر بڑی توجہ حاصل کرلی۔

چینی ویب سائٹ کے مطابق چینی شخص نے جم کے خلاف مقدمہ دائر کیا کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ جم نے انہیں 8 لاکھ 70 ہزار یوآن (تقریباً 53 ہزار ڈالر) کا دھوکا دیا، ایک ایسی ممبرشپ کے لیے. جو 300 سال تک چلنے والی تھی۔

اس شخص کا نام صرف جن کے طور پر بتایا گیا ہے، انہوں نے مدد کے لیے. ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن سے رابطہ کیا اور جم کے ساتھ کیے گئے 26 معاہدے بھی دکھائے، جو ممبرشپ اور پرسنل ٹریننگ سیشنز کے لیے تھے۔

ممبرشپ کارڈ

جن کے مطابق انہوں نے 10 مئی سے 9 جولائی کے درمیان تقریباً 1 ہزار 200 ممبرشپ کارڈ خریدے، جن کی مجموعی مدت 300 سال تھی اور ان کی کل قیمت 8 لاکھ 70 ہزار یوآن تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ تقریباً تین سال سے. ’رنیان جم‘ میں باقاعدگی سے ورزش کر رہے تھے اور اسے ایک صحت میں سرمایہ کاری کے طور پر دیکھتے تھے۔

جن نے وضاحت کی کہ وہ حقیقتاً 300 سال تک اسے استعمال کرنے کی توقع نہیں رکھتے تھے، بلکہ یہ صرف صحت کے لیے. ایک وابستگی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جم کے سیلز ایگزیکٹو نے انہیں. ایک منصوبہ پیش کیا، جس میں وہ 8 ہزار 888 یوآن. (تقریباً 1 ہزار 586 ڈالر) میں ایک سال کی ممبرشپ خرید سکتے تھے. اور جم اسے نئے صارفین کو 16 ہزار 666 یوآن .(تقریباً 2 ہزار 975 ڈالر) میں بیچتا۔

سیلز ایگزیکٹو نے وعدہ کیا کہ وہ صرف 10 فیصد رکھیں گے. اور باقی رقم جن کو واپس دے دی جائے گی۔

جن کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو نے کہا اگر یہ کارڈ دو ماہ کے اندر نہیں فروخت ہوئے تو تمام رقم انہیں واپس کر دی جائے گی۔

اگلے ہفتوں میں جن نے مزید ممبرشپ کارڈز اور پرسنل ٹریننگ سیشنز خریدے، جن میں ایک ٹرانزیکشن میں 3 لاکھ یوآن (تقریباً 53 ہزار ڈالر) شامل تھے۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ

لیکن 15 جولائی کو جن نے دیکھا کہ وعدہ کردہ ادائیگی نہیں پہنچی اور انہیں بتایا گیا. کہ جم کا فنانس ڈیپارٹمنٹ اس دعوے کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم مہینے کے آخر تک جم کی پوری مینجمنٹ اور سیلز ٹیم غائب ہو گئی۔

بعدازاں جن کو بعد میں یہ معلوم ہوا. کہ کسی بھی معاہدے میں وعدہ کردہ رقم کی واپسی کا ذکر نہیں تھا۔

جن نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ دھوکے کا شکار ہوئے. کیونکہ انہیں یقین تھا کہ وہ اپنی رقم واپس پانے کے لیے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں۔

چینی سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو گئی ہے. اور صارفین اس پر حیرت اور طنز کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا خیال ہے. کہ شاید جن نے یہ رکنیت اپنی آئندہ نسلوں کے لیے. خریدی تھی، جب کہ بعض کا کہنا ہے کہ بھروسہ کرنے. سے پہلے عقل کا استعمال ضروری ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.