چلی سے 7 کروڑ 40 لاکھ سال پرانے چوہے جتنے سائز کے ممالیہ جانور کا فوسل دریافت

سائنسدانوں نے چلی کی پٹاگونیا میں ننھے چوہے جتنے سائز کے ممالیہ جانور کا فوسل دریافت کیا ہے، جو ڈائنوسارز کے دور میں زندہ تھا۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے. ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق. یوتھیریم پریسر کا وزن تقریباً 30 سے 40 گرام (تقریباً ایک اونس) تھا. اور یہ اپر کریٹیشیس دور میں، تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ سال پہلے زندہ تھا۔

یہ جنوبی امریکا کے اس خطے میں دریافت ہونے والا سب سے چھوٹا ممالیہ جانور ہے، جو اس زمانے کا ہے. جب یہ علاقہ گونڈوانا نامی براعظم کے حصے کے طور پر موجود تھا۔

یونیورسٹی آف چلی اور چلی کے ملی نیم نیوکلئیس ریسرچ سینٹر برائے ابتدائی ممالیہ جانوروں کے سائنسدانوں کی ٹیم. کی قیادت کرنے والے ہانس پُشیل نے بتایا. کہ فوسل میں جبڑے کا ایک چھوٹا ٹکڑا شامل ہے، جس میں ایک داڑھ اور 2 دیگر داڑھوں کے تاج اور جڑیں موجود ہیں۔

ممالیہ

یہ دریافت رواں ماہ برطانوی سائنسی جریدے. ’پروسیڈنگ آف دی رائل سوسائٹی بی‘ میں شائع ہوئی تھی۔

محققین کو یہ فوسل ریو ڈی لاس چیناس ویلی میں چلی کے میگالینس خطے سے ملا، جو سانتیاگو سے تقریباً 3 ہزار کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

ایک چھوٹے چوہے سے مشابہت رکھنے کے. باوجود، یوتھیریم پریسر ممالیہ تھا، جو یا تو پلیٹیپس کی طرح انڈے دیتا ہوگا یا پھر کینگرو یا اوپوسم کی طرح اپنے بچوں کو تھیلی میں رکھتا ہوگا۔

اس کے دانتوں کی ساخت سے ظاہر ہوتا ہے. کہ غالباً اس کی خوراک نسبتاً سخت سبزیوں پر مشتمل تھی، جیسے کہ وہ ڈائنوسارز جن کے ساتھ یہ رہتا تھا، یہ ننھا. ممالیہ جانور بھی کریٹیشیس. دور کے اختتام پر تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے اچانک معدوم ہوگیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.