سابق بھارت کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل سے بڑا کوئی اور میچ نہیں ہوسکتا۔ چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرے۔
اپنے بیان میں سارو گنگولی کا کہنا تھا. کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں شاندار کھیل رہی ہے۔ بھارتی ٹیم کا ورلڈکپ نہ جیتنا حیران کن ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا. کہ کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے، بھارتی ٹیم کی کارکردگی اتنی تیزی سے نہیں گرے گی۔