پنجاب حکومت کی غیر ملکی ڈاکٹروں اور سرجنز کو 12 اسپتالوں میں سرجری کی دعوت

💬0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈائسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی اور غیر ملکی ماہر ڈاکٹر صوبے کے 12 سرکاری اسپتالوں میں جدید سرجریز انجام دیں گے اور طبی خدمات فراہم کریں گے۔

پنجاب اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اس پروگرام کے آغاز کی منظوری دی، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم یافتہ بین الاقوامی طبی ماہرین کو صوبے میں لانا ہے۔ اس پروگرام کے لیے ایک ڈیش بورڈ اور آپریشنل ویب پورٹل بھی قائم کیا جائے گا۔

شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا کا افتتاح 15 جولائی کو متوقع ہے، جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا 31 جولائی. اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور. کا 15 اگست کو افتتاح متوقع ہے۔

صحت کی سہولیات

وزیراعلیٰ کو ان اداروں کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

لوکم پروگرام کے تحت تجربہ کار اور نامور پاکستانی اور غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کو. پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں قلیل مدتی بنیادوں. پر تعینات کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں شریک اوورسیز ماہرین. کو اپنی مدتِ تعیناتی کے دوران آٹھ تک جدید سرجریاں انجام دینے کی اجازت ہوگی۔

حکومت نے اس پروگرام کے لیے. 12 اسپتالوں کا انتخاب کیا ہے۔

اوورسیز پاکستانی اور غیر ملکی شہری، جو متعلقہ شعبوں میں تخصصی قابلیت رکھتے ہوں، اس پروگرام میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ اہلیت کے معیار میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری، کم از کم تین سال. کا بیرونِ ملک فیلوشپ تجربہ. اور ایک درست فٹنس سرٹیفکیٹ شامل ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.