پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری 9 ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں

💬0

موبیلیٹی اسکور 42 تک گر گیا، پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں ریکارڈ 183ویں نمبر پر پہنچ گیا

دبئی: پاسپورٹ رپورٹس کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق 2026 میں پاکستانی پاسپورٹ عالمی سطح پر 183ویں نمبر پر چلا گیا ہے، جس سے گزشتہ دو برسوں کے دوران ہونے والی معمولی بہتری کا رجحان الٹ گیا۔

پاکستانی پاسپورٹ کا موبیلیٹی اسکور 42 ہے، یعنی اس کے حامل افراد ویزا فری داخلے، ویزا آن ارائیول. اور الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) کی سہولتوں کے امتزاج کے ذریعے 42 مقامات تک رسائی رکھتے ہیں۔

تاہم، اس کا یہ مطلب نہیں. کہ پاکستانی شہری 42 ممالک کا بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ پاسپورٹ رپورٹس کے مطابق اس وقت صرف 9 مقامات پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔

مزید 29 مقامات پر ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ 4 مقامات پر ای ٹی اے. کے ذریعے داخلہ ممکن ہے۔ اس طرح مسافروں کو مجموعی طور پر 42 مقامات تک کسی نہ کسی قسم کی آسان داخلہ سہولت میسر ہے، جبکہ 156 مقامات کے لیے سفر سے قبل ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.