پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ رش سے بچنے اور ستمبر میں کورس کے آغاز سے قبل برطانیہ کے سفر کے لیے جلد از جلد ویزے کے لیے آن لائن درخواست دیں۔
ایک بیان میں برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے. کہ یوکے ویزا اینڈ امیگریشن سروس کو اس سال موسم گرما. میں سٹوڈنٹ ویزے کی درخواستیں زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ اگست میں برطانوی سٹوڈنٹ ویزے کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں دی جاتی ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستانی طلبہ سے کہا گیا ہے. کہ وہ اپنے منتخب کردہ تعلیمی ادارے کی طرف سے حصول تعلیم کے لیے منظوری کا سرٹیفکیٹ (سی اے ایس) موصول ہونے کے بعد ویب سائٹ www.gov.uk/student-visa/apply پر ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
طلبہ کو یہ بھی مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ویزا درخواستوں کو صحیح طریقے سے پُر کرنے میں احتیاط سے کام لیں اور دو بار چیک کریں کہ انہوں نے تمام ضروری معلومات اور دستاویزات فراہم کر دی ہیں۔ کوئی درخواست غلط یا نامکمل ہونے کی صورت میں ویزا کی درخواستوں کا جائزہ لینے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن میں یوکے ویزا اینڈ امیگریشن (یو کے وی آئی). کے نمائندے نے کہا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ بہت سے طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ کا انتخاب کر رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں. کہ درخواست دہندگان جلد درخواست دیں. اور مطلوبہ تمام دستاویزات فراہم کریں۔ یہ خاص طور پر مصروف موسم گرما کے. دوران اہم ہے جب سیاح اور طلبہ دونوں بڑی تعداد میں درخواست دے رہے ہیں۔‘