
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹیں گنواں کر 338 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا، جس میں پوئبے لچ فیلڈ کی شاندار سنچری نمایاں رہی۔ انہوں نے صرف 112 گیندوں پر 17 چوکوں. اور 3 چھکوں کی مدد سے 119 رنز بنائے اور ٹیم کی بنیاد مضبوط کی۔ ایلیسی پیری. نے 77 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ ایشلے گارڈنر نے 63 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔ آسٹریلیا کی آخری وکٹ آخری اوور میں گری، جس سے بھارت کو 339 رنز کا ہدف ملا۔
بھارتی بولنگ میں شری چرانی اور دپتی شرما نے عمدہ کارکردگی دکھائی، دونوں نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں. اور آسٹریلیا کو مزید رنز بنانے سے روکنے کی کوشش کی، تاہم آسٹریلیا کا مجموعی اسکور بھارت کے لیے چیلنجنگ ثابت ہوا۔
شاندار اننگز
جواباً بھارت نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا. اور ہدف کو 49ویں اوور میں محض پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جمائما روڈریگز نے ناقابل شکست. 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جن میں 14 خوبصورت چوکے شامل تھے۔ ان کی شراکت میں کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس نے بھارتی اننگز کو رفتار دی۔ دونوں بیٹس ویمنز کی شراکت نے آسٹریلیا کے بولرز کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ اور انابل سُدرلینڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن وہ بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو روک نہ سکیں۔
نوی ممبئی کے اس تاریخی سیمی فائنل میں بھارت کی شاندار فتح نے ٹیم. کو ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا دیا، جہاں اب اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ یہ فائنل دونوں ٹیموں کے لیے. اعزاز حاصل کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔

Turkey diving tours Caleb P. – Güney Afrika https://belasartchive.shop/?p=3433
Turkey diving tours Aaron B. – Myanmar https://terrenosenxalapa.com/?p=2474
You’re doing a fantastic job with this blog.
Thanks for sharing your knowledge. This added a lot of value to my day.
I wasn’t sure what to expect at first, but this turned out to be surprisingly useful. Thanks for taking the time to put this together.
This is exactly the kind of content I’ve been searching for.
This was a very informative post. I appreciate the time you took to write it.
https://t.me/Top_BestCasino/10