
لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیموں‘ (Youth Business and Agriculture Loan schemes) کے تحت دستیاب ذاتی قرضوں کی حد میں اضافہ کر دیا ہے، اور کم از کم عمر کی حد بھی کم کر دی ہے تاکہ 18 سال کے نوجوان بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اتوار کے روز ’وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیموں‘ (وزیراعظم کی نوجوانوں کے لیے کاروبار اور زراعت سے متعلق قرضہ جات کی اسکیموں) کی پیش رفت اور نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انفرادی قرضے کی حد کو 7.5 ملین روپے سے بڑھا کر 25 ملین روپے کر دیا جائے، جو آسان اقساط میں فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق، رواں سال ان اسکیموں کے تحت نوجوانوں کو قرضے فراہم کرنے کے لیے 292 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا، اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، انہیں کاروباری مواقع فراہم کرنے اور زرعی شعبے میں ان کی شمولیت بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قرضوں کا 30 فیصد حصہ خواتین کے لیے. مختص کیا جائے، تاکہ وہ معاشی طور پر خود مختار بن سکیں اور کاروباری سرگرمیوں میں اپنی شرکت بڑھا سکیں۔
انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ قرضہ حاصل کرنے کے لیے. عمر کی کم از کم حد کو 21 سال سے کم کر کے. 18 سال کر دیا جائے، تاکہ نوجوانوں کو کم عمری میں ہی کاروبار شروع کرنے اور زرعی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
سمیڈا
وزیراعظم شہباز شریف نے ’سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ (سمیڈا – SMEDA) سے بھی کہا کہ وہ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے، جس میں کاروبار شروع کرنے سے متعلق رہنمائی، مشاورت اور تکنیکی مدد شامل ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوری 2023 سے اب تک 581,341 نوجوانوں کو تقریباً 313.9 ارب روپے. مالیت کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ تخمینہ ہے کہ مالی سال 2026-27 کے دوران 266,700 افراد کو 292 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جائیں گے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، امورِ نوجوانان کے لیے. وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا مشہود احمد خان اور سیاسی امور کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے. امور اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا، وزیراعظم شہباز نے کراکو میں پیش آنے والے فائرنگ کے المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی. جانیں ضائع ہوئیں اور کئی دیگر افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے ’ایکس‘ (X) پر لکھا کہ ”پاکستان اس شدید غم کی گھڑی میں پولینڈ. کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔“
