
واٹس ایپ کے نئے ڈیزائن کی ابتدائی نشانیاں 2025 کے آخر میں ایپ کے بیٹا ورژنز میں سامنے آئی تھیں، جہاں صارفین نے انٹرفیس میں معمولی تبدیلیاں اور مین چیٹ اسکرین کی اپ ڈیٹس کی اطلاع دی تھی، لیکن اب اس سے کہیں زیادہ دیکھنے کو ملنے والا ہے۔
نئے چیٹ انٹرفیس کی تفصیلات
یہ نیا انٹرفیس فی الحال بیٹا صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں ہے. اگرچہ اسے اندرونی طور پر ٹیسٹنگ کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔
میٹا اس نئے ڈیزائن کو آہستہ آہستہ متعارف کرانے کا حوصلہ رکھتا دکھائی دیتا ہے. بہت سے صارفین کو اب تک پچھلی UI اپ ڈیٹس بھی نہیں ملی ہیں. جس سے اندازہ ہوتا ہے. کہ مکمل اوور ہال عام صارفین تک پہنچنے میں مزید وقت لے سکتا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ڈویلپمنٹ مکمل ہونے کے بعد یہ نیا ڈیزائن زیادہ وسیع پیمانے پر جاری کیا جائے گا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ڈیزائن صرف iOS صارفین تک محدود رہے گا. یا اینڈرائیڈ فونز پر بھی دستیاب ہوگا۔
