پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔
نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مہنگائی کے دور میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں. بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے. لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں. تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں۔
عورت کا سمجھدار
...
اُنہوں نے کہا کہ ایسے میں ایک عورت کا سمجھدار ہونا بھی بہت ضروری ہے، عورت گھر میں سمجھداری سے گھر کے سکون کا خیال رکھے گی اور اپنے بچوں کو یہ سکھائے گی کہ خوشی، صحت اور فیملی کی زندگی میں کتنی اہمیت ہے تو گھر کا ماحول پُرسکون رہے گا۔
نادیہ خان نے کہا کہ اگر مالی حالات کی بات کریں تو جتنی مہنگائی ہے تو کسی ایک انسان کی کمائی آج کل گھر کو چلانا بہت مشکل کام ہے اس لیے مردوں کو اپنی فیملی بڑھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی کمائی میں اضافہ کرنے کا سوچنا چاہیے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ہم سب مانتے ہیں. کہ جو بچہ دنیا میں آتا ہے وہ اپنا نصیب لے کر آتا ہے. لیکن پھر انسان کو یہ بھی تو سوچنا چاہیے. کہ دنیا میں اتنے بچے بھوک و افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور کیوں ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ اس لیے. بچے پیدا کرنے سے پہلے کچھ پیسے جمع کرنے چاہئیں. اور اپنی کمائی میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ جب اولاد گھر میں آئے. تو اس کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں۔
3 0 مناظر: 135 پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر، گلوکار فلک شبیر نے اُنہیں ’گھر‘ بطور منہ دکھائی دیا تھا۔ فلک شبیر اور سارہ خان پاکستان […]
2 مناظر: 173 بھارتی گلوکار اور گیت نگار آدیتا پریتک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ […]
مناظر: 60 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی۔ ٹرافی ورلڈ ٹور مکمل ہونے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں لاہور لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹرافی کو لاہور […]