
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کا دورانیہ مزید 4 دن رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے جاری الرٹ میں کہا. کہ 20 سے 24 مئی تک جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں پارہ معمول سے. 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بالائی علاقوں، وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 5 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ 20 سے 24 مئی تک بچے، بزرگ اور خواتین بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، باہر آنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
سورج کی روشنی
مزید کہا کہ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی زیادہ استعمال کریں، اسی طرح کسانوں کو مشورہ دیا گیا. ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصل کی سرگرمیوں کا انتظام کریں اور مویشیوں. کا بھی خیال رکھیں۔
واضح رہے. کہ اس سے قبل 15 مئی کو محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا. کہ آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بڑھ جائے گا. اور یہ صورتحال 3 سے 4 دن برقرار رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا. کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان سمیت جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں. درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔