ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی منگل کی صبح پاکستان پہنچ گئیں۔ وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ایک نجی ایئر لائن کی پرواز سے منگل کی صبح کو اپنے والدین کے ساتھ کراچی پہنچیں۔ اس دوران ان کی حفاظت کے لیے کراچی ایئر پورٹ پر سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت پہلے سے ہی جاری کردی گئی تھی اور پولیس کی خصوصی یونٹ انہیں سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ انہیں سخت حفاظتی انتظامات میں دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں  میں لے جایا جائے گا۔

سمجھا جاتا ہے کہ وہ اپنے اپنے فنڈ سے بھی سیلاب سے متاثرین کی مدد کا اعلان کریں گی۔

ملالہ کا پاکستان کا دوسرا دورہ

وادی سوات میں سن 2012 میں اپنے اسکول سے واپس لوٹتے وقت طالبان کی گولیوں سے زخمی ہوجانے والی ملالہ یوسف زئی کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔

ملالہ پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ انکو خواتین کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے پر جب طالبان نے نشانہ بنایا اس وقت ان کی عمر صرف  15 برس کی تھی۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لیے برطانیہ لے جایا گیا تھا۔

ملالہ واپس چلی گئیں

خواتین کی تعلیم کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں انہیں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔ 17 برس میں نوبل انعام حاصل کرنے والی وہ سب سے کم عمرترین شخصیت ہیں۔

ملالہ برطانیہ جانے کے بعد سن 2018 میں پہلی مرتبہ پاکستان آئی تھیں۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.