
ہر وقت مضبوط رہنے کی امید بہت سے لوگوں کو اپنے جذبات چھپانے پر مجبور کرتی ہے. وقت گزرنے کے ساتھ، یہ دبے ہوئے احساسات کی طرف لے جاتا ہے. جو اچانک خرابی، غصہ، مادہ کے استعمال یا خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔
آج ۱۹ نومبر کو پوری دنیا میں. عالمی مردوں کا دن (International Men’s Day) بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
یہ دن سب سے پہلے سال ۱۹۹۹ میں منانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور تب سے ہر سال ۱۹ نومبر کو دنیا بھر کے ممالک اسے خصوصی طور پر یاد کرتے ہیں. اس دن کا بنیادی مقصد مردوں اور لڑکوں کی جسمانی و ذہنی صحت پر توجہ مرکوز کرنا، ان کی مجموعی بہبود کو بہتر بنانا. اور معاشرے میں صنفی مساوات کو فروغ دینا ہے۔
عالمی مردوں کا دن صرف جشن ہی نہیں بلکہ ایک گہرا پیغام بھی رکھتا ہے. کہ مرد بھی معاشرے، خاندان، بچوں کی پرورش اور کمیونٹی کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس دن کے ذریعے مردوں کی مثبت خدمات، قربانیوں اور ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جاتا ہے. ساتھ ہی ان چیلنجز پر بھی کھل کر بات کی جاتی ہے. جو مرد آج کے دور میں صحت، دباؤ، خودکشی کی بلند شرح اور سماجی توقعات کی وجہ سے جھیل رہے ہوتے ہیں۔
حقوق اور کردار
اس کے علاوہ یہ دن صنفی تعلقات کو مزید بہتر اور متوازن بنانے. مرد و خواتین کے درمیان باہمی احترام و تفاهم بڑھانے اور یہ پیغام دینے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے. کہ حقیقی ترقی تب ہی ممکن ہے جب دونوں جنس ایک دوسرے کے حقوق اور کردار کی قدر کریں۔
دنیا بھر میں آج کے دن اسکولوں، یونیورسٹیوں، اداروں اور کمیونٹیز کی سطح پر سیمینارز، ورکشاپس، آگاہی مہمات، صحت کیمپ اور خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان پروگراموں میں مردوں کی صحت، والد کا کردار، مردوں کے خلاف امتیازی سلوک ختم کرنے اور معاشرتی دباؤ سے نمٹنے جیسے موضوعات زیرِ بحث آ رہے ہیں۔
تو آئیے اس عالمی مردوں کے دن پر تمام مردوں کو خراجِ تحسین پیش کریں، ان کی محنت، قربانیوں اور مثبت کردار کو سراہیں اور ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر فرد کو اپنی جنس سے قطع نظر عزت، تحفظ اور مساوی مواقع میسر ہوں!
