متحدہ عرب امارات کے صدر نے فتویٰ کونسل تشکیل دے دی

3
5

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے فتویٰ کونسل کی تشکیل کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عبداللہ بن بیاہ کو وزیر کے عہدے. کے ساتھ کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے. جبکہ کونسل میں دیگر 8 افراد بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فتویٰ. کونسل متحدہ عرب امارات میں فتویٰ جاری کرنے کے لیے. سرکاری اتھارٹی کے طور پر کام کرتی ہے۔

اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں فتووں سے متعلق نقطہ نظر، پالیسیوں اور قانون سازی کو تیار کرنے کی کوششوں، نظریے اور مقاصد کو یکجا کرنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فتویٰ کونسل مختلف. امور پر عمومی، فوری اور نئے  فتوے جاری کرنے، فتووں کے مختلف شعبوں میں مطالعہ اور تحقیق کرنے، متعلقہ قانون سازی پر قانونی رائے فراہم کرنے، فتویٰ جاری کرنے. کے عمل کو لائسنس دینے، اور مفتیوں کی تربیت اور مہارتوں کو فروغ دینے کی ذمہ دار ہے۔

2 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.